بولان کے شہر بھاگ ناڑی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا

بولان کے شہر بھاگ ناڑی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا
پبلک نیوز: بولان کے شہر بھاگ ناڑی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔ علاقہ مکین جوہڑوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے شہر بھاگ ناڑی میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا علاقہ مکین جوہڑوں کو گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں مگر محکمہ پبلک ہیلتھ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ بھاگ ناڑی شہر جو کہ ضلع بولان کی سب بڑی آبادی والا شہر ہے مگر حکومت بلوچستان کی عدم توجہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ کی نہ اہلی کی وجہ سے شہری مضر صحت اور تالابوں کا پانی پینے پر مجبور ہے۔ حکومت بلوچستان ترقی کے دعوے کر رہی ہے اور بھاگ کی عوام پانی پانی کر رہی ہے بے 20 سال کا عرصہ گزر گیا کروڑوں روپے کے واٹر اسکیمات ہونے کے بعد بھی پانی کی فراہمی نہ ہوسکی۔ بھاگ ناڑی کی عوام نے حکومت وقت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بھاگ ناڑی کی عوام کو ہنگامی بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ کے آفسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔