ن لیگ، پی پی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ،150 سے کم اراکین کی شرکت

ن لیگ، پی پی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ،150 سے کم اراکین کی شرکت
لاہور: ن لیگ، پی پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں ۔ پنجاب میں تبدیلی کی خواہش مند پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا، ن لیگ، پی پی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہیں ۔ ذرائع اسمبلی کے مطابق اپوزیشن کے مشترکا پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 150 سے کم اراکین نے شرکت کی، ن لیگ کے 145 اور پیپلزپارٹی کے صرف 2 اراکین نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی اجلاس میں شریک ہوئے، پیپلز پارٹی کے پانچ اراکین پارلیمانی پارٹی اجلاس سے غیرحاضر رہے۔دونوں جماعتوں کے قائدین نے سختی سے اراکین کو شرکت کی تاکید کی تھی۔ پنجاب اسمبلی میں لیگی اراکین 167 جبکہ پی پی کے 7 اراکین ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں 4 آزاد اراکین کی حمایت کے بعد اپوزیشن اتحاد کی تعداد 178 ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔