سستی بجلی کاخواب ادھورارہ گیا،بجلی پرسیلزٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد

سستی بجلی کاخواب ادھورارہ گیا،بجلی پرسیلزٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد
کیپشن: سستی بجلی کاخواب ادھورارہ گیا،بجلی پرسیلزٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: سستی بجلی کے خواب ادھورے رہ گئے ۔حکومت آئی ایم ایف کو عوام کو سستی بجلی دینے پر راضی کرنے میں ناکام ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی پر سیلز ٹیکس میں کمی کی درخواست مسترد کر دی۔ وفاقی حکومت نے سیلز ٹیکس میں کمی پر آئی ایم ایف سے رائے مانگی تھی۔

آئی ایم ایف نے دوٹوک مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرض پروگرام کے تحت نئے ٹیکسز سے چھوٹ نہیں دی جا سکتی۔سیلز ٹیکس چھوٹ سے ٹیکس اہداف کا حصول ممکن نہیں رہے گا۔

یاد رہے کہ بجلی کے بلوں پر 18 فیصد جی ایس ٹی دو مرتبہ عائد ہے۔مجموعی رقم پر 18 فیصد ٹیکس اور فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی سیلز ٹیکس عائد ہے۔

Watch Live Public News