سینیٹ کی گاڑی اسلام آباد سے لاہور پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی

سینیٹ کی گاڑی اسلام آباد سے لاہور پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) سینیٹ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے زیر استعمال گاڑی کو ڈرائیور اپنی مرضی سے استعمال کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو الاٹ کی جانے والی گاڑی اسلام آباد سے لاہور آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی۔

چونگی نمبر 26 پر سرکاری گاڑی نمبر SEN027 کا ڈرائیور لاہور جانے والوں سے تین گنا زیادہ کرایہ بھی مانگ رہا تھا۔ مسافروں کے تصویر بنانے پر ڈرائیور سیخ پا چہرہ ماسک سے چھپا لیا۔

ذرائع سینیٹ نے تصدیق دی ہے کہ یہ گاڑی سینیٹ کی ہے اور یوسف رضا گیلانی سٹاف کو الاٹ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔