لاہور ( پبلک نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دبائو کے باعث رواں ہفتے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کا امکان ہے۔ بالائی پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا میں دن کا درجہ حرارات معمول سے 7 سے 9 ڈگری زیادہ ہو گا جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔ بالائی، وسطی سندھ اورجنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سے ہٹ کر 6 سے 8 درجہ تک زیادہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے. شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ لاحق ہے ۔ زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت بڑھ جائے گی ۔ اگلے ہفتے کےدوران زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے دریائوں میں پانی کا بہائو بڑھنے کا امکان ہے ۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں ۔ عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں. محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے09 جبکہ سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے ز یادہ رہنے کا امکان ہے ۔ پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے ۔ منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کےزیراثر رہیں گے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔گذشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد، سبی، دادو 48، موہنجوداڑو،خیر پور، لاڑکانہ اور رحیم یار خان میں47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عوام گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔