ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے دن، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنالیے

ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے دن، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنالیے
کیپشن: ڈھاکا ٹیسٹ کے دوسرے دن، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنالیے

ویب ڈیسک: پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 179 رنز بنا لیے۔ اذان اویس 84 اور عبداللّٰہ فضل 37 رنز بنا کر کیریز پر موجود ہیں، دونوں کھلاڑی اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

قومی ٹیم کا آغاز اچھا رہا، تاہم پہلا نقصان 101 رنز پر اٹھانا پڑا، جب بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق 45 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے پہلے دن بنگلادیش کی ٹیم نے 413 رنز بنائے تھے، جس میں تجربہ کار بلے باز نجم الحسن شانتو 101 اور مومن الحق 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمود الحسن جوائے 8 اور شادمان اسلام 13 رنز کے ساتھ پویلین لوٹے۔

دوسرے دن مشفق الرحیم اور لٹن داس نے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی۔ کھیل کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد مشفق الرحیم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ تاہم، پاکستانی بولرز نے اپنی شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور وقفے وقفے سے بنگلادیش کی وکٹیں گرنے لگیں۔

دوسرے دن کے دوران، مشفق الرحیم 71، لٹن داس 33، مہدی حسن میراز 10 اور تیج الاسلام 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کے محمد عباس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی نے 3 اورنعمان علی و حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News