پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل, مستثنیٰ قرار دیے گئے کاروبار کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل, مستثنیٰ قرار دیے گئے کاروبار کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور: پنجاب کے 8 اضلاع میں 10 نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیے گئے مختلف کاروبار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے نوٹیفکیشن کے مطابق کال سنٹر زاور انٹر نیشنل آئی ٹی سنٹرز 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔ میڈیکل سٹورز،فارمیسیز،ویکسی نیشن سنٹرز،پٹرول پمپس،تندور،بیکریاں،کریانہ شاپس،چکن اور میٹ شاپس 10نومبر کی عام تعطیل سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ای کامرس سنٹرز،پوسٹل/کورئیر سروسز،یوٹیلٹی سٹورز،سیلولر نیٹ ورک/ٹیلی کام سنٹرز 10نومبر کی چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں ۔ لاہور ڈویژن اور دیگر 4اضلاع میں تعلیمی ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی طرف سے چھٹی سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ادارے کھلے رہیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔