پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،09 اکتوبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،09 اکتوبر 2021
مولانا فضل الرحمن کی وفد کے ہمراہ شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن آمد، شہبازشریف نے استقبال کیا، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر تفصیلی مشاورت، شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ کا بھی اہتمام، فضل الرحمن کی سکیورٹی کو اندر جانے سے روک دیاگیا۔ شہبازشریف اورحمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں30 اکتوبر تک توسیع، ایف آئی اے نے بینکینگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض کردیا، ایف آئی اے کی تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں، عدالت کا استفسار، پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ شہبازشریف کو سوالنامہ بھجھوایا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے11ماہ قبل شہبازشریف پر کیس بنایا، حکمران قوم کا پیسہ اور عدالتوں کا وقت ضائع کررہے ہیں، لیگی رہنما عطا تارڑ کہتے ہیں ایف آئی اے نے کسی بھی حکومتی عہدیدار کےخلاف اتنا لمبا کیس نہیں چلایا، یہ شہزاداکبر کے کہنے پر حقائق مسخ کرکےخبر دیتے ہیں، ایف آئی اے11ماہ بعد بھی منی لانڈرنگ سے متعلق شواہد نہیں دے سکی۔ شہبازشریف اور حمزہ کو شوگرملز کیس میں25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے، فوادچودھری کہتے ہیں کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں تو ان کی حقیقت کھلتی ہے، یہ ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا پی ٹی آئی ہر وقت احتساب احتساب لگی رہتی ہے۔ مریم اورنگزیب کا وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل، کہتی ہیں شہبازشریف پر الزام لگاکر عوام کی نظر چوروں اور مافیا کو دئیے ہوئے این آر او سے نہیں ہٹاسکتے، بیانات اور ٹویٹس کے ذرئیے الزامات لگانے کا وقت ختم ہوگیا، عمران صاحب اور ان کی چور کابینہ کی "ضمانت" کو تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔