الیکشن کمیشن کااڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر PTAکو نوٹس

الیکشن کمیشن کااڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر PTAکو نوٹس
کیپشن: الیکشن کمیشن کااڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر PTAکو نوٹس

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن نے اڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت  ممبر سندھ نثار دروانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔ڈپٹی سپرڈینڈیٹ اڈیالہ جیل نے الیکشن کمیشن میں رپورٹ جمع کرادی۔

اسٹیٹ کونسل  نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں ای کورٹ کی سروس موجود ہے، اڈیالہ جیل میں انٹرنیٹ سروس غیر مستحکم ہے،ہم نے پی ٹی سی ایل کوخط لکھا ہے کہ اڈیالہ جیل انٹرنیٹ ٹھیک کردیں۔ 

ممبر سندھ نثاردورانی نے استفسار  کیا کہ پی ٹی سی ایل کب تک خط کا جواب کب دےگا؟

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ اڈیالہ جیل کا انٹرنیٹ کب ٹھیک ہوگا؟ کوئی پتہ نہیں۔

ممبر خیبر پختوانخواہ جسٹس(ر)اکرم اللہ نے اسٹیٹ کونسل کو جھاڑپلادی اور کہا کہ آپ کون ہیں ؟۔

ممبر کے پی اکرام اللہ نے استفسار  کیا کہ اسٹیٹ کونسل کیسے پی ٹی سی ایل کا جواب دے سکتا ہے؟

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ میں حکومت کی طرف سے آیا ہوں۔

ممبر اکرم اللہ نے کہا کہ اس کیس میں تو ایڈوکیٹ جنرل کو پیش ہونا چاہیے۔

فیصل چودھری نے کہا کہ آپ حکم دیں آج ہی خان صاحب کو ویڈیو لنک پر پیش کریں،یہ خان صاحب کو عوام سے دور کررہے ہیں،آپ خان صاحب کو پیش کرنے کا حکم دیں یہ ویڈیو لنک پر خود آجائیں گے۔

ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ اب لگتاہے یہی کرناہوگا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت23اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News