کراچی ایئر پورٹ سگنل دھماکےکامقدمہ کئی روز بعد درج

کراچی ایئر پورٹ سگنل دھماکےکامقدمہ کئی روز بعد درج
کیپشن: کراچی ایئر پورٹ سگنل دھماکےکامقدمہ کئی روز بعد درج

ویب ڈیسک: کراچی ایئر پورٹ سگنل کے قریب ہوئے دھماکے کا مقدمہ کئی روز بعد آج درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ایئر پورٹ کلیم موسیٰ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق دھماکے میں چینی باشندوں کے اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا، چینی باشندوں کا اسکواڈ ایئر پورٹ سے شارعِ فیصل جا رہا تھا۔

درج مقدمے کے مطابق کالعدم تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے حملے کی ذمے داری قبول کی، حملہ ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والوں میں رینجرز اہلکار حبیب اللّٰہ بھی شامل ہے، دھماکے میں 15 گاڑیاں متاثر ہوئیں جبکہ ایک پولیس موبائل بھی تباہ ہوئی۔ حملہ ملک کی ساکھ کونقصان پہنچانےکےلئے کیاگیا،دھماکے کی ذمہ داری بی ایل اےنےقبول کی ہے،دھماکے میں چینی باشندوں کونشانہ بنایاگیا۔ 

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد حملہ پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی سلامتی کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا، کالعدم تنظیم نے نامعلوم دہشت گرد کی ذہن سازی اور غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد حاصل کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کو کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں 2 غیر ملکیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News