ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت

ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت
کیپشن: ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے  پاکستان میں زراعت، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں جدید ترقی ہوئی ہے۔   زراعت اور لائیوسٹاک میں پائیدار سرمایہ کاری اور سمارٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہوا۔

"گرین پاکستان انیشیٹو" کے تحت جدید تحقیق اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سے سمارٹ اور پائیدار زراعت کا آغازہوا ہے۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ''لِمز پاکستان"، ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کیا گیا۔ "فان گرو" کے ذریعے زرعی جدت، پیداوار اور مویشیوں کی استعداد بہتر بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔

ایکوا کلچر منصوبوں کے ذریعے آبی حیات کی افزائش اور بلیو اکانومی کو فروغ ملا۔ مقامی و عالمی سرمایہ کاروں کے اشتراک ،"بی ٹو بی" ماڈل کے تحت براہِ راست زرعی سرمایہ کاری ممکن ہوا۔  پاکستان کا زرعی شعبہ ایس آئی ایف سی کی فعال حکمت عملی سے جدید اور خود کفیل معیشت کی جانب گامزن ہے۔

Watch Live Public News