کراچی: اورنگی نالے پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

کراچی: اورنگی نالے پر بیک وقت تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن

 کراچی (پبلک نیوز)شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، گجرنالہ کے تین مختلف مقامات پر تجاوزات ہٹانے یا ختم کا عمل جاری، سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی کے دوسرے سب سے بڑے نالے کو 12 کلو میٹر تک کلیئر کرایا جا چکا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گجر نالہ پر بھی تین مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 26 کلو میٹر رقبہ پر موجود کراچی کا سب سے بڑا نالے پر سے 17 کلو میٹر رقبہ تجاوزات سے کلئیر کرالیا گیا ہے۔ سئنیر ڈایریکٹر محکمہ کچی آبادی مظہر خان اورنگی نالہ پر موجود ہیں۔

سینئر ڈایریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ علاقہ پولیس ڈسٹرکٹ پولیس اینٹی اینکروچمنٹ پولیس کے آفیسرز و جوان بڑی تعداد میں موقع پر موجود ہیں۔ بلدیہ عظمی کراچی کے سیٹی وارڈن کی بھاری نفری بھی گجر نالہ پر تعینات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کی ھر ٹیم کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود ہیں۔ کے الیکٹرک سوئ سدرن گیس واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔ سپریم کورٹ کے آڈر پر کراچی کے تمام نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔