اسلام آباد( ویب ڈیسک ) رکن قومی ا سمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی عزت دار رکن قومی اسمبلی کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال قابل مذمت ہے، خیبر پختونخواہ میں کرپشن کے حوالے سے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ الزام ہے، ایک عزت دار رکن قومی اسمبلی پر، ایک وفاقی وزیر کیوں غلط بیانی کرے گا۔ حماد اظہر نے آپ کو یقین دہانی کروائی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں پر ہم عملدرآمد کریں گے، اگر آپ مطمئن نہیں ہیں تو پوائنٹ آف آرڈر پر ان سے دوبارہ سوال کرلیں، ان کی غیر موجودگی میں آپ کہہ رہے ہیں کہ غلط بیانی کی۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے حوالے سے کرپشن کی باتیں ہو رہی ہے، آف دا کف بات کر دینا ، کوئی ثبوت آپ کے پاس نہیں ہےاور ہے بھی وہ ہیلتھ کا ایشو اور صوبائی معاملہ ہے۔ اس کے باوجود ہم کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بنی ہی احتساب کے نام پر ہے ، آپ ثبوت لے کر آجائیں ہم اس کو ہیلتھ کی سٹینڈنگ کمیٹی میں بھیج دیں،میری درخواست ہے کہ الزام لگانا غلط ہے۔ آپ کی لیڈرپر بھی الزام لگ سکتے ہیں، بڑی مشکل سے کام کا ماحول بنا ہے، آپ الفاظ کو بہتر پیرائے میں بھی پیش کر سکتے ہیں۔