پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،11اگست2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12بجے،11اگست2021
سی ویو پر کھڑے جہاز کو ناکارہ قرار دے دیا گیا۔ وزارت میری ٹائم کا سی ویو پر کھڑے جہاز کو قبضے میں لینا کا فیصلہ۔ جہاز ہینگ ٹانگ 77 کے کپتان کو اب سے کچھ دیر پہلے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال بعد صرف تین گھنٹے کا دورہ کرکے کراچی کے عوام کے ساتھ مذاق کیا۔ کراچی پاکستان کا معاشی شہ رگ ہے، وزیر اعظم نے شہ رگ کے عوام کی تو ہین کی۔ ایسا لگا کہ کسی دوسرے ملک کا حکمران چند گھنٹوں کے قیام کے لئے آیا۔ ویر اعظم عمران کے دورہ کراچی پر ترجمان جے یو آئی کا رد عمل وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور ان کو درپیش مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس، وزیرِ اعظم کی گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ کرنے کی ہدایت۔ وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 3 سے 5 سال میں 1600 ارب کے قرضے مختلف سکیموں کیلئے دینے کا اعلان وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اورمعاون خصوصی جمشید چیمہ بھی ہمراہ ہوں گے، وزیر اعظم کل بہاولپور میں کسانوں کو ریلیف زرعی پیکج دینے کا اعلان کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔