راولپنڈی میں بیمار جانوروں کے گوشت کا ایک اور بڑا گودام پکڑا گیا

راولپنڈی میں بیمار جانوروں کے گوشت کا ایک اور بڑا گودام پکڑا گیا

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں لاغر اور بیمار جانوروں کے گوشت کا ایک اور بڑا گودام پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   گودام سے 8 ہزار کلو پانی لگا بدبودار اور مضر صحت گوشت برآمد کر لیا گیا۔ کاروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق   گوشت پر کسی سلاٹر ہاؤس کی مہر موجود نہیں تھی، مضر صحت گوشت سرگودھا، جھنگ اور گوجرہ سے راولپنڈی عام گاڑیوں میں چھپا کر لایا جاتا تھا۔

ڈاکٹرز کی ٹیم نے جانچ پڑتال کے بعد گوشت کو انسانی استعمال کے لیے مضر قرار دے دیا ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  برآمد ہونے والے گوشت کی مجموعی مالیت 96 لاکھ روپے سے زائد ہے، گوشت تلف کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News