کراچی: سنگدل بیوی نے شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے کر دیئے

کراچی: سنگدل بیوی نے شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے کر دیئے
کراچی ( پبلک نیوز) علاقہ صدر میں سنگدل بیوی نے شوہر کو قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے۔ ابتدائی بیان میں خاتون رباب نے مقتول کو اپنا شوہر بتایا۔ شوہر کو قتل کرنے کے بعد ملزمہ آرام سے سو گئی۔ کراچی کے علاقہ صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔ پولیس کے مطابق فجر کے وقت ایک شہری کو سڑک پر انسانی ہاتھ ملے۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کارروائی شروع کی۔ گھر کا تعین کیا جہاں ایک خاتون لاش کے کچھ ٹکڑوں کے ساتھ آرام سے سورہی تھی۔ اس کے ہاتھوں اور کپڑوں پر خون لگا تھا۔ پولیس کے مطابق گھر کی تلاشی لینے پر مختلف حصوں سے کچھ انسانی اعضاء برآمد ہوئے۔ کچھ اوزار بھی ملے جس کے بعد خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔ رباب نامی خاتون نشے کی حالت میں تھی۔ خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق مقتول اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ اس کے گھر والوں کو طعنے دیتا تھا۔ 70 سالہ مقتول آئس کے نشے کا عادی تھا جس کی وجہ سے ملزمہ بھی آئس کا نشہ کرنے لگی تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور نشے کی حالت سے باہر آنے کے بعد مزید بیان بھی لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔