نواز شریف نےآزاد امیدوراوں سےرابطےکیلئےکمیٹی قائم کردی

نواز شریف نےآزاد امیدوراوں سےرابطےکیلئےکمیٹی قائم کردی
کیپشن: نواز شریف نےآزاد امیدوراوں سےرابطےکیلئےکمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں، سابق وزیراعظم نواز شریف نے آزاد امیدوراوں سے رابطے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی۔

شہبازشریف نے آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات میں پیش رفت سے نواز شریف کو آگاہ کیا۔

نواز شریف نے آزاد امیدوراوں سے رابطے کے لیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی میں اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ شامل ہیں۔

 مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کمیٹی کو آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف نے تمام جماعتوں کیساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔اپنے بیان میں نواز شریف نےکہا ہم مرکز اور پنجاب میں اکثریتی جماعت ہیں، شہبازشریف اوراسحاق ڈار آصف زرداری،فضل الرحمان،خالدمقبول سے بات کریں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سنچری کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں،جہاں مسلم لیگ ن 73 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔