(ویب ڈیسک)منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر دہشتگرد انہ واقعہ کے تسلسل میں پاک فوج ، ایف سی اور بلوچستان پولیس کا " آپریشن شعبان" جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الخوارج کے 26 خوارج کو 6 اور 7 جولائی کو پہلے ہی جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ آپریشن شعبان کے دوران دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرا ئع کے مطابق زمینی اور اور ہوائی ایکشنز کے ذریعے فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد کاروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل کئے جا چکے ہیں، آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 39 ہو گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان کے علاوہ آج صبح خضدار زیدی کے علاقے میں دہشتگردوں کا پولیس سٹیشن پر حملہ بھی پسپا ، فوج اور ایف سی کے دستوں کی برق رفتار کارروائی کے ذریعے 8 دہشتگردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں ۔5 سے 6 مزید دہشتگردوں کے ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔