پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،11جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،11جون 2021

حکومت سندھ نے خشک سالی کاخدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ محکمہ ری ہبیلی ٹیشن پراونشل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے خشک سالی کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا

پانی کا بحران کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ بھر کی عبادت گاہوں اور درگاہوں میں دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ایم این اے قادر خان مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا ہے

حکومت پنجاب نے کورونا کے تدارک اور ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔ ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) شکور شاد ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت سے ناراض ہو گئے۔ وفاقی بجٹ میں لیاری کو نظر انداز کرنے پر بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔