بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا کو موصول

بجلی مزید مہنگی کرنےکی درخواست نیپرا کو موصول
آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کر لی گئی ہے ، بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرچارجز میں اضافے کے لیے نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں آئندہ مالی برس سے سرچارجز میں 1روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے تک کی درخواست کی گئی ہے ۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ بڑھانا ہے ، پہلے یہ سرچارج 1روپے 43 پیسے فی یونٹ تک لگانےکا فیصلہ تھا تاہم اس سے بھی مالی ضروریات پوری نہیں ہو رہی ہیں ۔ حکومت کی جانب سے جولائی تا اکتوبر 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی صارفین پر 43 پیسے یونٹ سرچارج کی درخواست کی گئی ہے ، نومبر تا جون 300 یونٹ تک گھریلو اور زرعی صارفین پر سرچارج 3.23 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ نیپرا کے مطابق سرچارج اضافےکی درخواست کے الیکٹرک اور ڈسکوز کے صارفین کیلئے ہے، بجلی صارفین پر سرچارج کی درخواست کی 16مارچ کو سماعت کی جائےگی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔