ویب ڈیسک: یونیورسٹی آف کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک،تحصیل سہنسہ میں فری لانسنگ حب اور کوٹلی جیل میں نوعمر قیدیوں کے لیے آئی ٹی لیب کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹلی کے مطابق کوٹلی میں قائم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک پہلے ہی سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت اور روزگار فراہم کر چکا ہے ۔ آئی ٹی لیب کا مقصد نوعمر قیدیوں کو بحالی اور تربیت کے لیے الگ ماحول فراہم کرنا ہے۔ منصوبہ کا بنیادی ہدف نوجوانوں کو باقاعدہ آئی ٹی کی تعلیم دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں کا بنیادی مقصد آزاد جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
یہ اقدامات نوجوانوں کوعالمی ڈیجیٹل مارکیٹ سے ہم آہنگ کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہےہیں۔ ایس سی او وژن 2025 کے تحت کوٹلی جیل میں قائم آئی ٹی لیب اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے۔ ایس سی او کے قابلِ تحسین اقدامات خطہ میں بےروزگاری میں کمی اورنوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےکاسبب بن رہے ہیں۔