ویب ڈیسک: پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس میں ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی کے شرکت نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز وزیراعلٰی ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں 93 اراکین اسمبلی میں سے صرف 76 اراکین نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی کے 17 اراکین اسمبلی اجلاس سے غائب رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے غائب رہنے والوں میں کابینہ رکن اور سابق صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔ سابق صوبائی وزیر شکیل خان، معاون خصوصی عبد الکریم نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بٹنی، محمد اشفاق، فضل الہٰی، آصف محسود بھی اجلاس سے غائب رہے۔ شفیع جان، تاج محمد، طارق اریانی اور دیگر نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔