پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،10ستمبر 2021
شہر میں صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا نشیبی علاقوں کا دورہ، تمام افسران اور عملہ کو بارشی پانی کی سو فیصد نکاسی تک فیلڈ میں رہنے کی ہدایت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزراء کی اداروں کو آگ لگانے، ان کے جہنم میں جانے کی گفتگو ریاست دشمن رویہ ہے۔ یہ رویہ دہشت گردانہ اور انتہائی قابل مذمت ہے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ اور ویڈیو بنانے کا معاملہ، اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے جاری کیے جانے والے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ایک روزہ اسکواڈ کی ٹیم ہوٹل میں ویلکم میٹنگ . ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میٹنگ کی سربراہی کی کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان سمیت تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے میٹنگ میں شرکت کی وزیر اعظم کی ہدایت، سی ڈی اے نے 2 ارب روپے کی قیمتی زمین پر قبضہ ناکام بنادیا . ماڈل ٹاون ہمک میں 200 کنال سرکاری اراضی پر قبضے کے خلاف گرینڈ آپریشن . بھاری مشینری کی مدد سے قبضے کے لیے کی گئی تعمیرات مسمار

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔