(ویب ڈیسک ) عوامی ریلیف کیلئے وفاقی کابینہ نے آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرلیم کی سفارش پر گیس کنکشنز کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی کنکشنز کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد سوئی سدرن اور سوئی نادرن گیس کمپنیاں کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی۔
اجلاس میں کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کنکشنز کے ذریعے ملنے والی آر ایل این جی( RLNG) پر صارفین کی ایل پی جی ( LPG) سے 30 فیصد کم لاگت آئے گی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہداء اور افواجِ پاکستان کے مخالف تضحیک آمیز مواد و بیان نشر کرنے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی، پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں دن رات مصروف عمل افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کو اور ملک میں امن کے قیام کیلئے عظیم قربانیاں دینے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی کابینہ نے ایسے شر پسند عناصر کے سد باب کیلئے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔