شہر قائد میں گرمی کا دوسرا روز، پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا

شہر قائد میں گرمی کا دوسرا روز، پارہ 40 ڈگری تک جا پہنچا
کراچی (پبلک نیوز) روشنیاں کے شہر میں گرمی نے اندھیر مچا دیا۔ شہر میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی انتہائی حد تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق گرمیوں کی ابتدا سے قبل ہی کراچی گرمی کی لپیٹ میں آ گیا۔ سمندری ہواؤں نے موسم کو بہتر ہونے میں مدد دی لیکن گرمی لہر نمبر لے گئی۔ گزشتہ روز پڑنے والی گرمی سے شہری بے حاصل ہو گئے۔آج گرمی کا دوسرا روز ہے۔ شہریوں کو گرمی تیسری لہر نے پریشان کر کے رکھ دیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کر رکھی ہے کہ موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ آج بھی درجہ حرارت اس حد کو چھو گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔