پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،12 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،12 اپریل2021
کون ہوگا نیا وزیراطلاعات ونشریات، معاملہ حل ہونے کے قریب، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے فواد چودھری کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب میں پہلا روزہ تیرہ اپریل بروز منگل کو ہو گا۔زندہ دلوں کے شہر میں رہنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ شہر لاہور پولیو فری قرار دے دیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس، حکومت مخالف تحریک کی حکمت عملی سمیت اہم ملکی سیاسی معاملات پر غور، بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے شرکاء کو پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پڑھ کر سنایا، بعد ازاں نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔تحریک لبیک پاکستان اور حکومت کے درمیان معاہدے کی 20 اپریل تک ڈیڈ لائن، تحریک لبیک پاکستان نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے پر لائحہ عمل کا اعلان کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔