ویب ڈیسک: آئرلینڈ کے شینن ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص ایئرپورٹ میں داخل ہو کر امریکی سی-130 کارگو طیارے تک پہنچ گیا اور اُس کو ہتھوڑے سے نقصان پہنچایا۔
رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص طیارے کے اوپر چڑھ گیا اور ہتھوڑے سے اسے نقصان پہنچایا، جس کے باعث ایئرپورٹ سیکیورٹی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
BREAKING:
— Megatron (@Megatron_ron) April 11, 2026
???????????????? An Irish man broke into Shannon Airport, getting on top of an American C-130 cargo plane and smashing it with a hammer pic.twitter.com/Xo8zLY46k8
واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے لیا، جبکہ طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ سیکیورٹی میں ہونے والی اس سنگین غفلت کی وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔