پنجاب میں تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

پنجاب میں تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا
کیپشن: پنجاب میں تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان ہوگیا

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گرمیوں کی تعطیلات کے اختتام پر اسکولوں کے تدریسی اوقات کار سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکول 15 اگست سے کھل جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست سے سرکاری اسکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، پیر سے جمعرات تک اسکول 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہے گے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ میں چلنے والے اسکول میں پہلی شفٹ 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی، جبکہ دوسری شفٹ میں ایک بجے سے 5 تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔تاہم بروز جمعہ اسکول 8 سے 12 تک کھلے رہیں گے۔

Watch Live Public News