گلگت میں افسوسناک حادثہ، 8 رضا کار جاں بحق ہوگئے

گلگت میں افسوسناک حادثہ، 8 رضا کار جاں بحق ہوگئے
کیپشن: گلگت میں افسوسناک حادثہ، 8 رضا کار جاں بحق ہوگئے

 ویب ڈیسک: گلگت کے دنیور منوگاہ نالہ میں افسوسناک حادثہ پیش آنے کے باعث 8 رضا کار جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئی ہیں۔

تفصیلات گلگت میں پانی کے چینل کی بحالی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 13 رضا کار ملبے تلے دب گئے۔ متعد افراد کے ابھی بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جن کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

جانبحق افراد میں پیار علی، نائیک عالم، آدم علی، اظہر الدین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آفاق، اظہر، دلدار حسین بھی جانبحق افراد میں شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں انور، عزیز امان اور دو دیگر شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 عبدالباسط ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو آپریشن کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دنیور نالہ حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے تمام محکموں کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

Watch Live Public News