پاکستان اور شمالی یورپ کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ

پاکستان اور شمالی یورپ کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری مالی سال میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 26.43 فیصد اور خطے کے ممالک سے درآمدات میں 14.55 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر 2021ء تک کی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن اور یوکے کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.027 ارب ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 26.43 فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 812.78 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے مہینہ میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 310.75 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ سال اکتوبر میں شمالی یورپ کے ممالک کو 230.06 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ مالی سال 2021ء میں شمالی یورپ کے ممالک کو 2.688 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، یوکے اورشمالی یورپ کے دیگرممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.55 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ مالی سال کے پہلے چارماہ میں خطہ کے ممالک سے 455.79 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خطہ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 389.16 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔ اکتوبرمیں شمالی یورپ سے 119.69 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں شمالی یورپ کے ممالک سے 110.10ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔ مالی سال 2021 میں ان ممالک سے درآمدات پر1.330 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

Watch Live Public News