اڈیالہ جیل جاؤاور معافی مانگ لو، وہ معاف کر دے گا،شعیب شاہین

اڈیالہ جیل جاؤاور معافی مانگ لو، وہ معاف کر دے گا،شعیب شاہین
کیپشن: اڈیالہ جیل جاؤاور معافی مانگ لو، وہ معاف کر دے گا،شعیب شاہین

ویب ڈیسک: شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ کیا اس ملک پر ہمارے بچوں کا حق نہیں ہے، اس ملک میں صرف عوام کی حکومت ہوتی ہے لیکن یہاں ڈاکووں کو لایا جا رہا ہے،ساری انٹرنیشنل میڈیا نے اس الیکشن کو کوور کیا۔

تفصیلات کے مطابق شعیب شاہین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کی دشمنی میں اتنے مت گر جاؤکے ملک کے تمام ادروں اور عوام کو تباہ کر دو،یہ ان لوگوں کا فیصلہ تو ہو سکتا ہے لیکن عوام اس کو تسلیم نہیں کرے گی،جب تک رزلٹ ٹھیک نہیں ہوتا اور جب تم ہمیں ہمارے حقوق نہ ملے تب تم ہم نہیں ہٹیں گے۔

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ ہم روزانہ 2 بجے یہاں آئیںگے اور اپنے حق کے لیے آواز اٹھائیں گے،ملک کے استحکام کی خاطر جاؤ اڈیالہ جیل اور معافی مانگ لو، وہ فتح مکہ پر یقین رکھنے والا ہے، معاف کر دے گا۔

Watch Live Public News