جواایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع

جواایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع
کیپشن: جواایپ پروموشن کیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک: جواایپ پروموشن کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔

سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عروب جتوئی اپنے وکیل عثمان اور آفتاب ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر بتایا کہ ملزمہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانا ہے۔ تفتیشی نے استدعا کی کہ عدالت عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانے کی مہلت دے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کرلیا۔

عروب جتوئی کے وکیل نے استدعا کی کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائے۔ عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔

ملزمہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Watch Live Public News