لاہور : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی جانب سے یکم جولائی 2022 سے گیس 74 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے قیمت میں اضافے کے لئے کمپنیوں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے سوئی ناردرن کیلئے 74.42 فیصد جب کہ سوئی سدرن کیلئے 67.75 فیصد گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 545 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے جو کہ 406 روپے 28 پیسے مہنگی ہونے کے بعد سے 952 روپے 17 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے ۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی موجودہ قیمت 692 روپے 63 پیسے ہے جو کہ 469 روپے 28 پیسے اضافے ہونے کے بعد 1161 روپے 91 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے ۔ اوگرا فیصلے پر اطلاق وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ہی ہوگا ، اگر وفاق نے منظوری نہ دی تو فیصلے پر ازخود عملدرآمد ہو جائے گا ، یکم جولائی 2022 سے سوئی گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کیا جائے گا ۔