ٹیم میں کون کھیلے گا ؟نجم سیٹھی نے بابراعظم کو اہم پیغام بھیج دیا

ٹیم میں کون کھیلے گا ؟نجم سیٹھی نے بابراعظم کو اہم پیغام بھیج دیا
چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو فیصلے کرنے کے مکمل اختیارات دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بابر اعظم کو پیغام بھجوایا ہے کہ آپ جس کھلاڑی کو چاہتے ہیں پلئینگ الیون میں شامل کریں آپکو مکمل اختیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی نے کپتان بابراعظم کو کہا ہے کہ جس کھلاڑی کو آپ ٹیم میں شامل کرنا نہیں چاہتے ہیں اس کو ڈراپ کرنے کا اختیار بھی آپکے پاس ہے ۔آپ جو بھی فیصلہ کریں گے اس کو ہم سب من و عن تسلیم کریں گے، آپ کے فیصلوں میں عمل دخل نہیں کیا جائے گا ۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بابراعظم دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آپ ہمارے کپتان ہیں، گذشتہ دنوں بابر اعظم نے اسکواڈ اور شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے متعلق بھی لاعلمی اور ناراضی کاا اظہار کیا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔