ویب ڈیسک: اسلام آباد: جی سیون ٹو آبپارہ میں ایک شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، دھماکے کے باعث عمارت گر گئی اور ملبے تلے دب کر 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب شادی کا فنکشن جاری تھا۔ یہ دھماکا رات دو بجے کے قریب ہوا، جس نے 4 گھروں کو متاثر کیا۔
پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ہیں۔