پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،11 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،11 جولائی 2021
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کی بدولت کرونا وباء کے باوجود ملکی معیشت بہتر ہوئی ہے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس راولپنڈی نے عید الاضحی کے پیش نظر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کر دیا چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث64 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے کار،63 موٹر سائیکلیں،17 موبائل فونز اور52ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کئے گئے قبائلی علاقے ورگاڑی میں اغوا کاروں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی۔ مقابلے میں دو اغوا کار مارے گئے اور بازیاب پاکستان کے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر تاجکستان روانہ۔ وزیر خارجہ تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔