ویب ڈیسک: (علی زیدی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک منفرد اور غیر روایتی انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "X" (سابق ٹوئٹر) پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس میں صدر ٹرمپ کو سپرمین کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر میں ٹرمپ کو مشہور سپر ہیرو سپرمین کی طرز پر سرخ اور نیلے لباس، چمکتی ہوئی کیپ اور فولادی ہیرو جیسے انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ کیپشن میں لکھا تھا " امید کی علامت۔ سچائی، انصاف، اور امریکی انداز۔ سپرمین ٹرمپ!"
THE SYMBOL OF HOPE.
— The White House (@WhiteHouse) July 11, 2025
TRUTH. JUSTICE. THE AMERICAN WAY.
SUPERMAN TRUMP. ???????? pic.twitter.com/fwFWeYonAq
یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔ کچھ نے اسے "دلچسپ مگر غیر سنجیدہ" قرار دیا، جبکہ دوسروں نے وائٹ ہاؤس کے اس اقدام کو "سیاسی ڈرامہ بازی" اور "توجہ ہٹانے کی کوشش" قرار دیا۔
سوشل میڈیا پر بعض تنقیدی آوازیں بھی سامنے آئیں۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ"اگر آپ سچائی اور انصاف کے علمبردار ہیں، تو ایپسٹین لسٹ کہاں ہے؟"

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ کو سپرمین سے جوڑا گیا ہو۔ ماضی میں بھی ٹرمپ نے اپنی امیج سازی کے لیے ایسی علامتوں کا استعمال کیا، حتیٰ کہ ایک بار کووڈ سے صحت یابی کے بعد سپرمین ٹی شرٹ پہننے کا منصوبہ بھی میڈیا میں زیر بحث آیا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی یہ حکمت عملی صدر کی شخصیت کو "عوامی ہیرو" کے طور پر پیش کرنے کا حصہ ہو سکتی ہے۔