عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ

عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 26 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Watch Live Public News