ڈیرہ غازی خان (پبلک نیوز) لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی، انسانیت سوز واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار۔ ملزم کے تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا۔
بی ایم پی کمانڈنٹ حمزہ سالک کا کہنا تھا کہ لادی گینگ کا رکن گرفتار کر لیا گیا۔ بارڈز ملٹری پولیس نے رمضان نامی شہری کے اعضاء کاٹنے کے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت اسماعیل کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزم کی شناخت اسماعیل سے ہوئی جس کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم ایف آئی آر میں بھی نامزد ہے۔