ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کےحوالے سے اُن کی ہمشیرہ علیمہ خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہمیں عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی، جج صاحب مجبور ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں، ہمیں پتا ہے بانی پی ٹی آئی نے کیا کہا ہوا ہے اور پارٹی رہنماؤں نے کیا کہا ہوا ہے، یہ اب تحریک روک نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر تمام دروازے بند کردیےگئے ہیں، جج صاحب مجبور ہیں، ہمیں سمجھ آرہی ہے، ان پر بہت پریشرہے، ہم ججز کویکجہتی دکھا رہےہیں لیکن یہ بھی ان کوکافی نہیں پڑ رہی۔
علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے، ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گےکس طرح بانی پی ٹی آئی کورہاکروایاجائےگا۔
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ رہا نہیں کرنا چاہتے کوئی بھی آپکو آکر کہے عمران خان رہا ہونے لگے ہیں میں ٹی وی پے، وہ عمران خان کے دشمن ہیں وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے ہیں، وہ چاہتے ہی نہیں ہیں کہ عمران خان جو تحریک کی کال دیتے وہ کامیاب ہو، وہ جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتے ہیں کہ عمران خان کے پاس خوشخبری آنے والی ہے، یہ سب جھوٹ بول رہے ہیں شیطانی کررہے ہیں، ان کو ارادہ ہی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس سنا جائے اور نہ ان کا ارادہ ہے کہ عمران خان کو رہا کرنے کا۔