پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،11 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،11 مارچ 2021
ملک میں کورونا کی دوسری لہرمیں تیزی، مہلک وائرس نے مزید 53 زندگیاں نگل لیں،اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 377 تک جا پہنچی ،24 گھنٹوں کےدوران2 ہزار 258 نئے کیس رپورٹ ، فعال کیسز 17 ہزار 627 ہو گئے ، 5 لاکھ 66 ہزار 493 مریض صحت یاب بھی ہوچکے کورونا کے باعث پنجاب کے 7 اضلاع میں تعلیمی اداروں کی 15 سے 28 مارچ تک بندش ، ہائیرایجوکیشن کمیشن کی آن لائن کلاسز کی ہدایت ، یونیورسٹیز فزیکل حاضری کیلئے بند رہیں گی، ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ جامعات میں جاری اور پری شیڈول امتحانات کورونا ایس او پیز کے ساتھ لئے جا سکتے ہیں وزیراعظم کی جانب سے سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے سےمتعلق کیس،الیکشن کمیشن آج سماعت کرے گا، رہنما پیپلزپارٹی نئیربخاری نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروائی تھی چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی کامعاملہ،حکومتی اتحادیوں نےاختیار،وزیراعظم کودےدیا،اہم بیٹھک میں ایوان بالاکےانتخاب لڑنےپرمشاورت،حکومت جس کوبھی نامزدکرے،فیصلہ قبول ہوگا،اتحادیوں کی یقین دہانی۔وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات، سینیٹ الیکشن بارے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم کا صادق سنجرانی پر مکمل اعتماد کا اظہار

Watch Live Public News