اسلام آباد (پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے الزام لگایا ہے کہ ان کے سینیٹرز کو کال کر کے یہ دھمکیاں دی جا رہی ہے آپ نے پی ڈی ایم کو ووٹ نہیں ڈالنا ٗ کئی ارکان نے فون کالز ریکارڈ بھی کر لی ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں یہ سنگین الزام عائد کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمارے سینیٹرز کو فون کالز آرہی ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو ووٹ نہیں دینا ٗ ان میں سے ثبوت کے طور پر ریکارڈ کر لی گئی ہیں۔https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1369929283154681858جب اس حوالے سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار برائے چیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی جانب سے حکومت کی طرف سے ابھی کوئی رابطہ نہیں ہوا۔