”پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے“

”پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے“

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کوپوری دنیا میں بدنام کرادیا۔ کور کمیٹی نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ سے امید ہے صادق سنجرانی کل میدان مارےگا۔ صادق سنجرانی بلوچستان کے مستقبل کا نام ہے۔ سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدے گئے۔ کور کمیٹی نے عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہارکیا۔ سب نے کہا ترقیاتی کاموں کومزید تیز کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست صرف عمران خان کے خلاف ہے۔ پی ڈی ایم کی سیاست صرف نفرت کی سیاست ہے۔ اپوزیشن نے الیکشن کوپوری دنیا میں بدنام کرادیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔