نومنتخب وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

نومنتخب وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا
کیپشن: نومنتخب وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا

 ویب ڈیسک :نومنتخب وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا،صدرمملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں جاری ہے جس میں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔

خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، سالک حسین وفاقی وزیر بن گئے,عبدالعلیم خان، جام کمال خان، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ نے بھی حلف اٹھا لیا.

خالد مقبول صدیقی، قیصر شیخ، ریاض پیرزادہ بھی وفاقی کابینہ میں شامل اور سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر مصدق ملک نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا جبکہ محمد اورنگزیب، احد چیمہ، محسن نقوی بھی وفاقی وزیر بن گئے۔

 قبل ازیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تعیناتی کے لیے 19 ناموں پر مبنی فہرست صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھیج دی تھی۔

وزیراعظم کی تجویز کردہ اس فہرست میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، اعظم نذیر تارڑ، چوہدری سالک، عبدالعلیم خان، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور ریاض پیرزادہ کے نام بطور وفاقی وزرا شامل تھے۔

اس فہرست میں اسحاق ڈار اور مصدق ملک کے نام بھی بطور وزرا تجویز کیے تھے۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ فہرست میں محمد اورنگزیب، احد چیمہ اور محسن رضا نقوی کے نام بھی شامل ہیں۔وزیراعظم نے شزا فاطمہ خواجہ کو وزیر مملکت تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔