رمضان میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

رمضان میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
کیپشن: رمضان میں بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں شام کے وقت تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ خیبر پختونخوا ، پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہناہےکہ پشاورصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورابرالود رہے گا،خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علا قوں میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔چترال،سوات،کوہستان،ہزار ہ اور مالاکنڈ ڈویثر ن میں بارش کاامکان ہے جبکہ چارسدہ،نوشہرہ،مردان،پشاور،مہمند،خیبر،شمالی و جنوبی وزیرستان میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پٹن میں 33ملی میٹر ،کالا م میں 24،مالم جبہ 25،دیر 20،سید وشریف 13 اور تیمر ہ گرہ میں 11ملی میٹر  جبکہ میر کنی 6،دورش 5،پشاور2،تخت بائی اور چترال میں ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہناہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کالام میں ہلکی برف باری ریکارڈ، ہوئی اور خیبر پختونخوامیں شروع ہو نے والا بارشوں کا سلسلہ 2 روز تک جا ری رہنے کاامکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، بالائی وادی نیلم شیخ بیلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ نیلم بند ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔ 

مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی/موسم کی صورتحال

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد آج بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہےگا،کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے،کراچی میں جاری حالیہ گرمی کی لہر کل تک برقرار رہے گی،شہر میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی،بارش کا امکان نہیں ہے۔شہر میں اس وقت مطلع جزوی ابر آلود، موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہےکہ ہوائیں شمال مشرق سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے،آئندہ چند روز میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کراچی کا موسم قدر بہتر رہے گا۔شہر کا فضائی معیار خراب ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

Watch Live Public News