امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے، وزیراعظم

امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے، وزیراعظم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان  میں کہا کہ  عالمی امن کے لئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیصلہ ساز قیادت پر ان کا مشکور ہوں۔ جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صدر ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان اور امریکا عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں۔ پاکستان اور امریکا نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  امریکی صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک بہترین شراکت دار ملا ہے۔ 

Watch Live Public News