امریکی صدر  ٹرمپ کا بیان، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر واپس

امریکی صدر  ٹرمپ کا بیان، مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر واپس

(ویب ڈیسک )   کشمیر کو بھارت کااندرونی معاملہ اور پاک - بھارت باہمی مسئلہ قرار دینے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔

امریکی صدر نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا ۔ذرائع کے مطابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان اور بھارت کیساتھ ملکر دیکھوں گا کہ کیا ایک ہزار سال بعد کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟ ۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ   امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے، امریکی صدر کے بیان کے بعدکشمیر کا معاملہ پھر سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے،   امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا پاکستان کے لیے اہم پیش رفت ہے،   امریکی صدر کا بیان، پاکستان کے موقف کی بڑی جیت ہے۔

جنگ بندی کے باوجود پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News