پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 11 اکتوبر2021
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر دم توڑنے لگی،24 گھنٹوں کے دوران 1004 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 31 فیصد رہی،مہلک وائرس سے مزید 28 اموات، مجموعی تعداد 28 ہزار 134 رہی، 42 ہزار 263 افراد زیرعلاج، 2 ہزار473 کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا کیسز میں بتدریج کمی،این سی او سی کی ہدایات پرآج سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے،طلباء،اساتذہ اور عملے کو حکومتی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کرنے کی ہدایت،اس سے قبل 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی سرگرمیاں جاری تھیں۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان صدارت کریں گے،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال،حکومت مخالف تحریک اور مجوزہ لانگ مارچ بارے حکمت عملی پر بات ہوگی،افغان ایشواورملکی خارجہ پالیسی پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا،فوجی دستےنےسلامی پیش کی،نمازجنازہ فیصل مسجد میں اداکی گئی، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ اورعسکری قیادت بھی شریک ہوئی،ڈاکٹرعبدالقدیر خان گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ جب تک معاشرہ کرپشن کےخلاف نہیں ہوگا،حکومت کچھ نہیں کرسکتی،مغربی ممالک میں کرپشن کے الزام پر مستعفی ہونا پڑتا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان جس مقصد کےلیے بناتھا اس کی طرف جانا ہوگا، دھاندلی کا رونا رونے والے ای وی ایم کی مخالفت کررہے ہیں، ہماری پہلی حکومت ہے جو اقتدار میں آکر انتخابی اصلاحات کررہی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔