پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،11ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،11ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 82 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، 91 ہزار 717 مریض زیرعلاج ، 5 ہزار 373 کی حالت تشویشناک ہے ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل،لاہور میں 2 روز سے جاری بارش نے موسم میں تبدیلی کی نوید تو سنا دی لیکن جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا بھی سامنا، فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل، محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقاریب، مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی تحریک اور قائداعظم کی فکری سوچ کو اجاگر کیا جائے گا گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، گورنر عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قوم نے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، قائد کے اصولوں کے مطابق ملک کو آگے بڑھائیں گے،وفاق کے تعاون سے کراچی میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ گرین لائن اور کے فور سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا الیکشن کمیشن کا قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو خط،مجوزہ انتخابی ترامیم پر تحفظات کا اظہار،کہا آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال قابل عمل تجویز نہیں، جلد بازی کے کسی بھی فیصلے سے عوام کا انتخابی عمل سے اعتماد اٹھ جائےگا،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شمالی امریکا اور یورپ ای وی ایم کا استعمال ترک کر چکے،ای وی ایم سے مختلف انداز سے فراڈ کا بھی امکان ہے

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔