پاکستان کو آتش فشاں کے دہانے پر نہ بٹھائیں، دنیا کے بڑے ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم استعمال نہیں ہوتا، خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں الیکشن چوری کرنے کےلیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے گی، ای وی ایم پر بل منظور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے وفاقی حکومت نے کراچی میں بڑے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے، ہمارا معاشی مستقبل ایکسپورٹس سے جڑا ہوا ہے، وفاقی وزیراسدعمر کہتے ہیں گرین لائن منصوبہ مکمل ہوچکا ہے، سرکلر ریلوے کا نظام 43 کلومیٹر پر مشتمل ہوگا،29 کلومیٹر کا راستہ زمین سے اوپر بنایا جائے گا، 4 لاکھ مسافر فائدہ اٹھائیں گے، وفاقی حکومت کے کراچی میں 5 منصوبے جاری ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مسلسل بارش، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور واسا حکام کو الرٹ رہنے کا حکم، کہا انکاسی آب کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،کوئی بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان میں کورونا کے وار جاری،مہلک وائرس نے مزید 82 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 662 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی، 91 ہزار 717 مریض زیرعلاج ، 5 ہزار 373 کی حالت تشویشناک ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقاریب، مسلمانوں کے علیحدہ وطن کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کی تحریک اور قائداعظم کی فکری سوچ کو اجاگر کیا جائے گا